Friday, May 17, 2024

کورونا کی تیسری لہر کا قہر ، چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 مریض جاں بحق

کورونا کی تیسری لہر کا قہر ، چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 مریض جاں بحق
April 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے۔ ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 مریض جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 437 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 72 ہزار 729 ، پنجاب میں 2 لاکھ 70 ہزار 338 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 6 ہزار 500 ، بلوچستان میں 20 ہزار 940 ، اسلام آباد میں 70 ہزار 79 ، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 669 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 182 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 316 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا میں 32 ، پنجاب میں 25 اموات سامنے آئیں، 538 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 5 ہزار 349 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 82 ہزار 276 ہے۔ سندھ میں 7 ہزار 848 ، پنجاب میں 44 ہزار 799 ، خیبرپختونخوا میں 13 ہزار 614 ، اسلام آباد میں 12 ہزار 632 ، گلگت بلتستان میں 108 ، بلوچستان میں 953 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 322 فعال کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 ہزار 162 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔