Thursday, May 9, 2024

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ،مزید 98 افراد جاں بحق،5329 کیسز رپورٹ

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ،مزید 98 افراد جاں بحق،5329 کیسز رپورٹ
April 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے ، ملک وائرس سے مزید 98 افراد جاں کی بازی ہار گئے جب کہ 5329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  اب تک اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار 124 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 994 ہے ۔  سندھ میں 5 ہزار 916، پنجاب میں 35 ہزار 38، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 68، اسلام آباد میں  12 ہزار 378 ، گلگت بلتستان میں 71، بلوچستان میں 538 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 1 ہزار 985 فعال کیسز ہیں ۔ ملک بھر میں اس وقت  467 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والوں  کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 612، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584، خیبرپختونخوا میں 94 ہزار 880، بلوچستان میں 19 ہزار 999، اسلام آباد میں 63 ہزار 499، آزادکشمیرمیں 13 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 70  کورونا کا شکار ہوئے جن میں سے 6 لاکھ 23 ہزار 399 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 816 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔