Saturday, May 11, 2024

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، مزید 98 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، مزید 98 افراد جان کی بازی ہار گئے
April 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے۔ ایک روز میں مزید 98 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 این سی او سی کے مطابق پانچ ہزار 857 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا سے مجموعی اموات 16 ہزار 698 جب کہ کیسز 7 لاکھ 78 ہزار 238 ہو گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 10.16 فیصد ہوگئی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ستاون ہزار پانچ سو اکانوے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

 این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437 ، سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 081 ہو گئی۔ بلوچستان میں 21 ہزار 242 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں 71 ہزار 533 اور آزاد کشمیر میں 16  ہزار 26 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 215 ہو گئی۔ اب تک 6 لاکھ 76 ہزار 605 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔