Thursday, May 9, 2024

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، مزید 88 افراد انتقال کر گئے

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، مزید 88 افراد انتقال کر گئے
May 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے۔ مزید 88 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار 177 ہو گئی۔ پنجاب میں 9739 اور سندھ  میں 4891 اموات ہوئیں۔ ‏خیبرپختونخوا میں 3900 اور ‏اسلام آباد میں 744 اموات ہوئیں۔ ‏بلوچستان 270 اور ‏گلگت بلتستان 107 اموات ہوئیں۔ ‏آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 526 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہو گئی۔ پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 57 افراد متاثر ہوئے۔ سندھ میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 707 ہو گئی۔ کے پی میں 1 لاکھ 29 ہزار 13، بلوچستان 24 ہزار 413 افراد متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں 80 ہزار 156 اور آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651 افراد متاثر جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5471 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب میں 35 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں 25 اموات ہوئیں۔ گزشتہ روز سندھ میں 22، اسلام آباد میں 3 اموات ہوئیں۔ ملتان 70، لاہور میں 51 اور بھاولپور میں 42 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔ ملتان 62، صوابی 48 اور گوجرانوالا 45 فیصدآکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔