Thursday, May 9, 2024

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، مزید 137 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، مزید 137 افراد جان کی بازی ہار گئے
April 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے۔ ایک روز میں مزید 137 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پانچ ہزار 445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار 882 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 73 ہزار 466 ، پنجاب میں 2 لاکھ 73 ہزار 566 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 7 ہزار 309 ، بلوچستان میں 21 ہزار ، اسلام آباد میں 70 ہزار 609 ، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 741 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 191 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 453 تک پہنچ گئی ہے۔ 549 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 5 ہزار 314 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 298 ہے۔ سندھ میں 8 ہزار 232 ، پنجاب میں 45 ہزار 491 ، کے پی میں 13 ہزار 591 ، اسلام آباد میں 12 ہزار 648 ، گلگت بلتستان میں 97 ، بلوچستان میں 963 اور آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 276 کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 ہزار 2 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔