Friday, May 17, 2024

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، مزید 120 افراد انتقال کر گئے

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، مزید 120 افراد انتقال کر گئے
May 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے۔ مزید 120 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار 109 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو بیس مریض جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 60 اموات رپورٹ ہوئیں، کے پی میں 25 ، سندھ میں 24 ، اسلام آباد 4 ، بلوچستان میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ آزاد کشمیر میں 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 82 ہزار 731 ہو گئی۔ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 756، پنجاب میں 3 لاکھ 16 ہزار 334، کے پی میں 1 لاکھ 23 ہزار 150 ، اسلام آباد میں 77 ہزار 684 ، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 367 کیسز ہو گئے۔ بلوچستان میں کیسز کی تعداد 23 ہزار 186 اور آزاد جموں و کشمیر میں 17 ہزار 763 ہو گئی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو گئی ہے جن میں سے 7 لاکھ 52 ہزار 712 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز 48 ہزار 103 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد رہی۔