Saturday, May 18, 2024

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، 108 افراد انتقال کر گئے

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، 108 افراد انتقال کر گئے
May 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے۔ مزید 108 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار 198 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 45 ہزار 833 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 88 ہزار 680 ، پنجاب میں 3 لاکھ 12 ہزار 522 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  21 ہزار 728 ، بلوچستان میں 22 ہزار 900 ، اسلام آباد میں 77 ہزار 65 ، آزاد کشمیرمیں 17 ہزار 583 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 18 ہزار 537 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ایک  روز میں 108 اموات سامنے آئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد رہی۔ ایک دن میں 46 ہزار 467 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 84 ہزار 172 ہے۔ 5 ہزار 624 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مردان میں 59 ، ملتان میں 77 فیصد، لاہور 69 ، بہاولپور میں 58 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں 55 فیصد، پشاور میں 62 فیصد، سوات میں 57 فیصد اور صوابی میں 67 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔