Friday, May 10, 2024

کورونا کی تیسری لہر ، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید انسٹھ مریض انتقال کر گئے

کورونا کی تیسری لہر ، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید انسٹھ مریض انتقال کر گئے
June 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیسز روز بروز کم ہونے لگے۔ ایک دن میں 838 نئے کیسز اور 59 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 663 ، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 196 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  36 ہزار 205 ، بلوچستان میں 26 ہزار 275 ، اسلام آباد میں 82 ہزار 170 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 791 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 727 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 21 ہزار 782 اموات ہو چکی ہیں ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ پنجاب میں 32 اموات سامنے آئیں۔ 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز 35 ہزار 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 929 ہے۔ سندھ میں 23 ہزار 318 ، پنجاب میں 11 ہزار 06 ، کے پی میں 3 ہزار 492 ، اسلام آباد میں 1 ہزار 544 ، گلگت بلتستان میں 107 ، بلوچستان میں 962 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 500 ایکٹو کیسز ہیں۔