Tuesday, May 21, 2024

کورونا کی تیسری لہر ، چوبیس گھنٹوں میں مزید 92 افراد انتقال کر گئے

کورونا کی تیسری لہر ، چوبیس گھنٹوں میں مزید 92 افراد انتقال کر گئے
June 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا سے مزید 92 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 2 ہزار 28 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488 ، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  33 ہزار 450 ، بلوچستان میں 25 ہزار 370 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 446 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 21 ہزار 22 اموات ہوچکی ہیں ۔ گزشتہ روز پنجاب میں 38 اور سندھ میں 16 اموات ہوئیں۔ 8 لاکھ 52 ہزار 574 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 3.90 فیصد رہی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار 99 ہے۔ سندھ میں 24 ہزار 775 ، پنجاب میں میں 17 ہزار517 ، کے پی میں 4 ہزار 580 ، اسلام آباد میں 4 ہزار 198 ، گلگت بلتستان 130 ، بلوچستان میں ایک ہزار7 ، آزاد جموں و کشمیر میں 892 ایکٹوکیسز ہیں ۔