Saturday, May 11, 2024

کورونا کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے ، سینیٹر فیصل جاوید

کورونا کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے ، سینیٹر فیصل جاوید
March 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)کورونا کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے اور بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے، پہلے سے متاثرہ شخص دوسری بار بھی شکار ہوسکتا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے 92  نیوز سے گفتگو میں کہا کہ  کورونا پابندیوں پر پہلے کی طرح عملدرآمد نہ ہونا بھی وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بنی۔ وزیر اعظم میں کورونا کی معمولی سے علامات ہیں ، انہیں ہلکا سا بخار اور کھانسی ہے ،کورونا کی تیسری لہر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ لوگوں نے کورونا کو بہت آسان لے لیا ہے، کورونا چلا نہیں گیا بڑے خطرناک طریقے سے واپس آیا ہے،بزرگ شہری کورونا کی ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔