Tuesday, April 23, 2024

کورونا کی تیسری لہر میں مزید 126 مریض دم توڑ گئے

کورونا کی تیسری لہر میں مزید 126 مریض دم توڑ گئے
May 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر میں مزید 126 مریض دم توڑ گئے۔ ایک روز میں تین ہزار 265 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات 19ہزار 336 ،کیسز 8لاکھ 70 ہزار 703ہوگئے

این سی او سی کے مطابق 12 مئی کو 39 ہزار 101 ٹیسٹ کیے گئے۔ مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ تین فیصد رہی۔