Saturday, May 11, 2024

کورونا کی تیسری لہر میں شدت، مزید 67 افراد جاں بحق، 4 ہزار 468 نئے کیسز

کورونا کی تیسری لہر میں شدت، مزید 67 افراد جاں بحق، 4 ہزار 468 نئے کیسز
March 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد جاں بحق جبکہ 4 ہزار 468 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این سی اوسی کے مطابق ‏ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 44 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کے 4 ہزار468 نئے کیسزسامنے آئے۔ ‏24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد رہی۔ ‏اِس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 42 ہزار 384 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ ‏24 گھنٹوں میں ‏کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 158 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہوگئی ہے۔

سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 64 ہزار 355 متاثر ہوچکے ہیں، پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 95 ہے، کے پی میں 83 ہزار630 اور بلوچستان 19 ہزار 453 ہوگئی۔

اسلام آباد میں 55ہزار056اورآزاد کشمیرمیں 12ہزار245 متاثر ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 4 ہزار 990 ہوگئی ہے۔