Sunday, May 12, 2024

کورونا کی تیسری لہر میں ریکارڈ اموات ، 118 مریض دم توڑ گئے

کورونا کی تیسری لہر میں ریکارڈ اموات ، 118 مریض دم توڑ گئے
April 13, 2021

لاہور (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر میں ریکارڈ اموات ہوئیں۔ ایک روز میں 118 مریض دم توڑ گئے۔ چار ہزار تین سو اٹھارہ نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 تک پہنچ گئی ۔سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 474 ، پنجاب میں 2 لاکھ 52 ہزار 974 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 275 ، بلوچستان میں 20 ہزار 397 ، اسلام آباد میں 66 ہزار 983 ، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 687 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 130 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے باعث سال 2021 میں سب سے زیادہ 118 افراد جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 74 اور کے پی کے میں 32 ہوئیں۔ 503 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 5 ہزار 24 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 34 ہے۔ سندھ میں 6 ہزار 994 ، پنجاب میں 40 ہزار ، خیبرپختونخوا میں 13 ہزار 70 ، اسلام آباد 12 ہزار 925 ، گلگت بلتستان میں 99 ، بلوچستان میں 783 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 163 فعال کیسز ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 ہزار 520 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 267 مریض  مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔