Wednesday, May 8, 2024

کورونا کی تیسری لہر مزید 118 جانیں نگل گئی

کورونا کی تیسری لہر مزید 118 جانیں نگل گئی
April 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر مزید 118 جانیں نگل گئی۔ ایک روز میں پانچ ہزار تین سو پچانوے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 395 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز کورونا کے باعث ملک بھر میں 118 افراد جاں بحق ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 8.34% فیصد رہی۔ گزشتہ روز 64 ہزار 685 ٹیسٹ کیے گئے۔ پنجاب میں 68 جبکہ کے پی میں 29 اموات ہوئیں ۔ اسلام آباد میں چھ جبکہ سندھ میں تین اموات ہوئیں ۔ ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 7  لاکھ 39 ہزار 818 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 15 ہزار 872 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک 6 لاکھ 46 ہزار 652 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 310 ہو گئی۔  پنجاب میں 2 لاکھ 58 ہزار 441 ، بلوچستان میں 20 ہزار 580 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں 68 ہزار 066 اور آزاد کشمیر میں 14  ہزار 978 متاثر ہوئے۔ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 153 ہو گئی۔