Sunday, May 12, 2024

کورونا کی تیسری لہر قہر ڈھانے لگی ، مزید 105 افراد انتقال کر گئے

کورونا کی تیسری لہر قہر ڈھانے لگی ، مزید 105 افراد انتقال کر گئے
April 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر قہر ڈھانے لگی۔ مزید 105 افراد انتقال کر گئے۔ 5 ہزار 312 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے اموات 15 ہزار 229 جب کہ کیسز 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہو گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 9.66 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 948 ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں کورونا سے اب تک 6 لاکھ 25 ہزار 789 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 970 ہو گئی۔ پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295، بلوچستان میں 20 ہزار 97 کیسز رپورٹ ہوئے۔