Friday, May 17, 2024

کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ، مزید حفاظتی اقدامات اٹھا سکتے ہیں ، عثمان بزدار

کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ، مزید حفاظتی اقدامات اٹھا سکتے ہیں ، عثمان بزدار
March 21, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، پبلک ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے، عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلیے مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کورونا کےبڑھتےکیسز پر پریشان ہو گئے ، کہا کہ  کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک اور احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں، ماسک نہ پہننے والے دوسروں کیلئے بھی خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے پابندیوں سے بچنے کے لئے عوام کو ایس او پیز پر من و عن عمل کرنا ہوگا۔کورونا میں شدت آنے سے پبلک ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے،عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  کورونا کے قومی چیلنج کے دوران بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی، لیکن ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کی منفی سیاست اب ختم ہوچکی ہے ،مسترد شدہ عناصر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ہم نے اڑھائی برس بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ،ہم نےوہ کام کئے جو سابق حکمران 30 برسوں میں نہ کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے،استعفوں کی ناکام سیاست کے بعد لانگ مارچ کی سیاست بھی ناکام رہی۔