Friday, May 10, 2024

کورونا کی تیسری لہر، خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں نئے ایس او پیز آج سے نافذالعمل

کورونا کی تیسری لہر، خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں نئے ایس او پیز آج سے نافذالعمل
March 15, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے سات اضلاع کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردئیے گئے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور ملاکنڈ میں مارکیٹیں آٹھ بجے بند جبکہ ان ڈور تقریبات پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں آج سے نئے کورونا ایس اوپیز نافذالعمل ہوں گے۔

پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور ملاکنڈ میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہوں گی۔ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اندر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ شادی ہالوں میں اوپن ایئر 300 مہمانوں کو مدعو کیا جا سکے گا۔

میڈیسن، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی، ہرقسم کی ثقافتی سرگرمیوں اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔

صوبہ بھر میں مزارات میں داخلہ بند ہو گا، پبلک پارکس 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل درآمد کی بھی ہدایت کردی گئی۔