Friday, May 17, 2024

کورونا کی تیسری لہر بے قابو، ایک روز میں ریکارڈ 201 اموات

کورونا کی تیسری لہر بے قابو، ایک روز میں ریکارڈ 201 اموات
April 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر بے قابو ہو گئی۔ ایک روز میں ریکارڈ 201 اموات ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 80 ہزار 356 ، پنجاب میں 2 لاکھ 96 ہزار 144 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 15 ہزار 596 ، بلوچستان میں 21 ہزار 945 ، اسلام آباد میں 74 ہزار 131 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 530 تک پہنچ گئی ہے۔ 664 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 6 ہزار 286 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 10.77 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 207 ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 467 ، پنجاب میں 47 ہزار 106 ، خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 344 ، اسلام آباد 12 ہزار 635 ، گلگت بلتستان میں 125 ، بلوچستان میں ایک ہزار 248 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 282 فعال کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 101 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ 7 لاکھ 4 ہزار 494 مریض  مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔