Saturday, May 11, 2024

کورونا کی تیسری لہر، ایک روز میں ریکارڈ 149 افراد جاں بحق

کورونا کی تیسری لہر، ایک روز میں ریکارڈ 149 افراد جاں بحق
April 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی۔ ایک دن میں ریکارڈ 149 اموات سامنے آئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 127 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 72 ہزار 197، پنجاب میں 2 لاکھ 67  ہزار 572، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 5 ہزار 438، بلوچستان میں 20 ہزار 822، اسلام آباد میں 69 ہزار 556، آزاد کشمیرمیں 15 ہزار 524 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 176 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اموات کی مجموعی تعداد16 ہزار 243 تک پہنچ گئی ہے۔ 528 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 5 ہزار 285 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 8.52 فیصد رہی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار 836 ہے۔ گزشتہ 24  گھنٹوں میں 71 ہزار 836 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 26 فروری 2020 سے اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔