Wednesday, May 8, 2024

کورونا کی تیسری لہر، اسلام آباد میں 121 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا کی تیسری لہر، اسلام آباد میں 121 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
March 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر بچوں کومتاثر کرنے لگی۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز 121 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، متاثرہ بچے 10 سال تک عمر کے ہیں۔

پاکستان میں پہلی بار بچوں میں کورونا وائرس سے متعلق ریسرچ کی گئی، ریسرچرز نے بچوں کو کورونا وائرس پھیلنے کا ذریعہ قرار دے دیا۔ صوابی میں 5 سے 16 سال کے 246 بچوں کو ریسرچ میں شامل کیا گیا۔ ریسرچ کے دوران 23 فیصد بچوں میں کورونا اینٹی باڈیز پائی گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اینٹی باڈیز کی موجودگی ثابت کرتی ہے یہ بچے کورونا کی بیماری گزارچکے ہیں، بچوں میں کورونا کی علامات بہت معمولی ہوتی ہیں، وائرس بچوں کو زیادہ متاثر نہیں کرتا، مگر یہ بڑوں میں بیماری پھیلا سکتے ہیں۔