Thursday, May 9, 2024

کورونا کی تیسری لہر، 24 گھنٹوں میں مزید 77 افراد انتقال کر گئے

کورونا کی تیسری لہر، 24 گھنٹوں میں مزید 77 افراد انتقال کر گئے
June 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 77 افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک ہزار 118 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 3 لاکھ 25 ہزار 110 ، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 31 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 928 ، بلوچستان میں 25 ہزار 961 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 871 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 566 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 664 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 21 ہزار 453 اموات ہوچکی ہیں ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ پنجاب میں 48 اور سندھ میں 20 اموات سامنے آئیں۔ 8 لاکھ 69 ہزار 691 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز 43 ہزار 900 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 987 ہے۔ سندھ میں 23 ہزار 699 ، پنجاب میں 12 ہزار 669 ، کے پی میں 3 ہزار 998 ، اسلام آباد میں 2 ہزار 767 ، گلگت بلتستان میں 109 ، بلوچستان میں ایک ہزار 119 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 626 ایکٹو کیسز ہیں ۔