Thursday, May 9, 2024

کورونا کی تیسری لہر، 24 گھنٹے میں مزید 48 افراد جاں بحق

کورونا کی تیسری لہر، 24 گھنٹے میں مزید 48 افراد جاں بحق
May 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کے باعث 24 گھنٹے میں مزید 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 2 ہزار 517 نئے کیسز سامنے آئے، ایکٹو کیسز 73 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ گزشتہ روز 30 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار 220  تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 96 ہزار 364، پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 106، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 403، بلوچستان میں 23 ہزار 778، اسلام آباد میں 78 ہزار 969، آزادکشمیر میں 18 ہزار 186 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 414  مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 19 ہزار 384 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ایک دن میں 48 اموات سامنے آئیں۔ 591 مریض وینٹلیٹرز پر جبکہ 4 ہزار 766 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 398 ہے۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 18 ہزار 721، پنجاب میں 33 ہزار 299، کے پی میں ایکٹو کیسز 8 ہزار606 تک پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں 9 ہزار 468، گلگت بلتستان میں 108، بلوچستان میں ایک ہزار 265 جبکہ اے جے کے میں ایک ہزار 931 ہیں۔