Thursday, May 9, 2024

کورونا کی تیسری لہر، 24 گھنٹوں کے دوران 43 مریض انتقال کر گئے

کورونا کی تیسری لہر، 24 گھنٹوں کے دوران 43 مریض انتقال کر گئے
May 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا مزید 43 مریض انتقال کر گئے۔ گزشتہ روز 2 ہزار 117 نئے کیسز سامنے آئے ہوئے۔ ایکٹو کیسز 59 ہزار سے تجاوز کرگئے۔ ایک دن میں 52 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد رہی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 3 لاکھ 17 ہزار 665۔پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 686، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 549، بلوچستان میں 25 ہزار 148، اسلام آباد میں 81 ہزار 195، آزادکشمیرمیں 19 ہزار 232 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 578 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 20 ہزار 779 اموات ہوچکی ہیں۔ 8لاکھ 41 ہزار 241 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد رہی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 33 ہے۔ سندھ میں 25 ہزار 601  پنجاب میں 20 ہزار 199 کے پی کے میں 5 ہزار 345، اسلام آباد میں 5 ہزار 471، گلگت بلتستان 113، بلوچستان میں ایک ہزار118، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار186 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 223 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔