Friday, May 10, 2024

کورونا کی تیسری لہر، 24 گھنٹوں میں مزید 34 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا کی تیسری لہر، 24 گھنٹوں میں مزید 34 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
June 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے، گزشتہ روز مزید 34 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک ہزار 19 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 184، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 65، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 36  ہزار 74، بلوچستان میں 26 ہزار 232، اسلام آباد میں 82 ہزار 139، آزادکشمیرمیں 19 ہزار 783 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 712 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 21 ہزار 723 اموات ہوچکی ہیں۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ پنجاب میں15 اموات سامنے آئیں۔ 8 لاکھ 78 ہزار 740 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز 39 ہزار 214 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 41 ہزار 726 ہے۔ سندھ میں 23 ہزار 495، پنجاب میں 11 ہزار 295، کے پی میں 3 ہزار 608، اسلام آباد میں ایک ہزار 657، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں ایک ہزار 29 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 541 ایکٹو کیسز ہیں۔