Thursday, March 28, 2024

کورونا کی تباہ کاریاں ، پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے پیرامیڈیکل اسٹاف کو مفت سفری سہولت دیدی

کورونا کی تباہ کاریاں ، پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے پیرامیڈیکل اسٹاف کو مفت سفری سہولت دیدی
April 3, 2020
لندن (92 نیوز) کرونا جیسی عالمی وبا کی تباہ کاریوں کے دوران پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نوٹنگھم میں انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر رہے ہیں۔ ان کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو مفت سفر کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ خوف اور خطرے کے باوجود انہیں اللہ کی ذات پر پورا بھروسہ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم ان لوگوں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں جو ہمارے لوگوں کو بچانے میں فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک اسٹاف نرس نے نائنٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دل سے ان ٹیکسی ڈرائیورز کے لئے دعا نکلتی ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ پاکستانی اور کشمیری ڈرائیورز کی انسانیت کی خدمت کے لیے کی جانے والی اس کوشش کو اعلیٰ اور قابل تقلید قرار دیا جارہا ہے۔