Friday, May 17, 2024

کورونا کی بگڑتی صورتحال، لاہور سمیت 7 اضلاع کے اسپتالوں کی او پی ڈیزسروسز محدود

کورونا کی بگڑتی صورتحال، لاہور سمیت 7 اضلاع کے اسپتالوں کی او پی ڈیزسروسز محدود
April 11, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث لاہور سمیت 7 اضلاع کے اسپتالوں کی او پی ڈیزسروسز کو محدود کر دیا گیا۔

جناح اسپتال لاہورمیں او پی ڈی کو مکمل بند کردیا گیا۔ 7اضلاع میں او پی ڈی 10 روز کیلئے محدود کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ہائی رسک 7  اضلاع میں لاہور، فیصل آباد اور ملتان، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ شامل ہیں۔