Friday, April 26, 2024

کورونا کو ہرانے کیلئے قوت مدافعت کو بڑھانا ہے، عالمی ادارہ صحت

کورونا کو ہرانے کیلئے قوت مدافعت کو بڑھانا ہے، عالمی ادارہ صحت
June 1, 2020
لاہور (92 نیوز) اگر کورونا کو ہرانا ہے تو، قوت مدافعت کو بڑھانا ہے، کورونا کو شکست دینا اتنا مشکل بھی نہیں، اچھی خوراک اور مضبوط مدافعتی نظام کورونا  کے خلاف ڈھال کا کام کر سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق گندم، جو، چاول، تازہ پھل اور سبزیوں کا کثرت سے استعمال کیا جانا چاہیئے، جبکہ تھوڑی مقدار میں گوشت اور مچھلی وغیرہ بھی فائدہ مند ہے۔ کورونا وباء کے دوران صحت مند رہنے کیلئے نمک اور چینی کا استعمال کم کرنے، جبکہ مکھن اور گھی کی بجائے زیتون، مکئی، سویا بین اور سورج مکھی کا تیل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وٹامن سی قوت مدافعت کیلئے انتہائی ضروری ہے،، جسے لیموں پانی سے بھی حاصل کرسکتے ہیں،،،اور یہ گرمیوں میں بہت فائدہ مند مشروب ہے۔ طبی ماہرین خوراک کے ساتھ ساتھ  زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور روزانہ واک اور ایکسرسائز کرنے پر بھی زور دیتے ہیں۔