Friday, April 26, 2024

کورونا کو محدود کرنے کی کوششوں کے نتائج جلد سامنے آئیں گے ، اسد عمر

کورونا کو محدود کرنے کی کوششوں کے نتائج جلد سامنے آئیں گے ، اسد عمر
June 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کو محدود کرنے کی کوششوں کے نتائج جلد سامنے آئیں گے ، صوبائی حکومتیں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر نوٹیفکیشن جاری کریں، نجی ادارے اور دفاتر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو دفتر نہ آنے پر سزائیں نہ دیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور کیا گیا، آکسیجن کی درآمد، وباء کی صورتحال، ہنگامی طبی آلات کی دستیابی پر کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا صوبائی حکومتیں نجی اداروں کو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کریں، نجی ادارے اور دفاتر اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں موجود ملازمین کو دفتر نہ آنے پر سزائیں نہ دیں۔

اجلاس کے دوران صوبائی چیف سیکرٹریز نے ضابطہ کار پر عملدرآمد اور اسمارٹ لاک ڈاؤنز کے اطلاق کے بارے میں بتایا، انتظامیہ کا کہنا تھا عوامی مقامات پر ماسک پہننے کے فیصلوں پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔