Wednesday, May 8, 2024

کورونا کو شکست دینےوالے اپنا پلازمہ عطیہ کریں،03341920268پر واٹس ایپ کریں

کورونا کو شکست دینےوالے اپنا پلازمہ عطیہ کریں،03341920268پر واٹس ایپ کریں
June 19, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پلازمہ زندگی ہے ، کورونا کو شکست دینے والے اپنا پلازمہ عطیہ کریں ،ہم وطنوں کی زندگی بچائیں، 03341920268 پر واٹس ایپ کریں۔ پاکستان میں 56 ہزار 390 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے افراد پلازمہ عطیہ کرکے ایک لاکھ 12 ہزار 780 زندگیاں بچا سکتے ہیں۔ پلازمہ عطیہ کریں ،اور ہم وطنوں کی زندگی بچائیں۔ 03341920268 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔ 92 نیوز پلازمہ عطیہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی صحت یاب ہونے والوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی اور کہا اللہ تعالیٰ نے آپ کو دوسروں کی مدد کرنے کا موقع دیا ہے۔ کرکٹرز اور فنکار خون کا پلازمہ دے کر کورونا وبا سے نبردآزما مریضوں کی جان بچانے والوں کی پذیرائی میں پیش پیش ہیں، کہا پلازمہ عطیہ کرکے متاثرین کو زندگی کی دوڑ سے باہر نہ ہونے دیں۔ کرکٹرارم جاوید نے کہا کہ پلازمہ عطیہ کرکے جان بچانے سے بڑا کام کوئی نہیں  ۔ کرکٹرعمران نذیر کہتے ہیں کورونا کو شکست دینے والے پلازمہ عطیہ کرکے متاثرین کو زندگی کی دوڑ سے باہر نہ ہونے دیں۔ گلوکار و اداکارم حسن عباس نے کہا کہ پلازمہ عطیہ  کر کے ایک جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے جیسا ہے۔ ان شخصیات نے امید ظاہر کی کہ کورونا کوشکست دینے والے انسانی جان بچانے کے مشن میں پیچھے نہیں رہیں گے۔