Thursday, April 25, 2024

کورونا کو شکست دینےوالے اپنا پلازمہ عطیہ کریں،03341920268پر واٹس ایپ کریں

کورونا کو شکست دینےوالے اپنا پلازمہ عطیہ کریں،03341920268پر واٹس ایپ کریں
June 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پلازمہ زندگی ہے ، کورونا کو شکست دینےوالے اپنا پلازمہ عطیہ کریں ،ہم وطنوں کی زندگی بچائیں، 03341920268پر واٹس ایپ کریں۔

ایک مرتبہ دیا گیا پلازمہ دو  کورونا متاثرہ افراد کو لگ سکتا ہے ،  ملک بھر میں 53ہزار 7 سو 21خوش نصیب افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے،  اس لیے ایک بار میں ایک لاکھ سات ہزار سے زائد افراد مستفید ہو سکتے ہیں ۔

چینل 92نیوز پلازمہ عطیہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا، کورونا کو شکست دینےوالے اپنا پلازمہ عطیہ کریں،03341920268پر واٹس ایپ کریں۔

 کرکٹرز اور فنکار خون کا پلازمہ دےکرکورونا وبا سے نبردآزمامریضوں کی جان بچانےوالوں کی پذیرائی میں پیش پیش ہیں،کہا پلازمہ عطیہ کرکے متاثرین کو زندگی کی دوڑ سے باہر نہ ہونے دیں

کرکٹرارم جاوید نے کہا کہ پلازمہ عطیہ کرکے جان بچانے سے بڑاکام کوئی نہیں  ۔ کرکٹرعمران نذیرکہتے ہیں کورونا کوشکست دینے والےپلازمہ عطیہ کرکےمتاثرین کو زندگی کی دوڑ سے باہر نہ ہونے دیں۔

گلوکار و اداکارم حسن عباس نے کہا کہ پلازمہ عطیہ  کر کے ایک جان بچاناپوری انسانیت کی جان بچانے جیساہے۔

ان شخصیات نے امیدظاہرکی کہ کورونا کوشکست دینے والے انسانی جان بچانے کے مشن میں پیچھے نہیں رہیں گے۔