Thursday, April 18, 2024

کورونا کو شکست دینے کیلئے دنیا بھر میں مختلف اقدامات جاری

کورونا کو شکست دینے کیلئے دنیا بھر میں مختلف اقدامات جاری
April 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا کو شکست دینے کیلئے دنیا بھر میں مختلف اقدامات  جاری  ہیں ، برطانوی وزیر اعظم کی منگیتر کورونا  سے صحت یاب ہوگئیں ،بولیویا اور پیرو میں پھنسے یورپی سیاحوں کو خصوصی فلائٹس کی مدد سے نکال لیا گیا،ایران نے  سمارٹ ڈسٹنس پلان متعارف  کرانےکا فیصلہ  کرلیا ہے  جب کہ دنیا بھر میں مسیحی برادری پام سنڈے منارہی ہے،کورونا لاک ڈاؤن کے باعث محدود دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔

کورونا  کے خلاف جنگ میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی منگیترکیری سائمنڈز کی فتح ہو گئی ، بورس جانسن کاکہنا ہے  کیری نے کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر ایک ہفتہ قرنطینہ میں گزارا۔ جبکہ وہ  ابھی مزید ایک ہفتہ قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔

جنوبی لندن کے علاقے لیمبتھ کونسل  میں شہریوں نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑادیں اور بھرپور پکنک منائی،جس پر انتظامیہ نے بروک ویل پارک کو  بند کردیا۔

بولیویا اور پیرو میں پھنسے فرانس ،اسپین اور بیلجیئم کے سیاحوں کو فرانسیسی  سفارتخانے کی مدد سے نکال لیا گیا ، فضائی حدود بند ہونے کے باوجود فلائٹس کو خصوصی اجازت دی گئی۔

ادھر کورونا وبا کے مرکز چینی شہر ووہان میں زندگی نارمل ہونا شروع ہوگئی ہے،شہری دریائے یانگ ژی کے کنارے معمول کی سرگرمیاں  میں مشغول نظرآئے۔