Friday, April 26, 2024

کورونا کو شکست دینے والے پاکستانیوں کی تعداد 2لاکھ 13 ہزار175 ہو گئی

کورونا کو شکست دینے والے پاکستانیوں کی تعداد 2لاکھ 13 ہزار175 ہو گئی
July 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے سائے ملک سے چھٹنے لگے ،  ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 13 ہزار 175 افراد مہلک وائرس کو شکست دیکر روبصحت ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ایک ہزار 763 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 191 ہو گئی جن میں سے دو لاکھ 13 ہزار  175 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ 50 ہزار 307 افراد ابھی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث  ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد   5 ہزار 709 ہو گئی ہے ۔

کورونا وائرس نے  سندھ کو سب سے زیادہ متاثر کیا جہاں  ایک لاکھ 15 ہزار 213 افراد شکار ہوئے ، دوسرے نمبر پر پنجاب رہا جس  میں 92 ہزار 129 افراد میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا۔

خیبرپختونخوا میں  32 ہزار 735 ، بلوچستان میں  11 ہزار 517 ، اسلام آباد میں  14 ہزار 722 ، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 961 ، گلگت میں 1896 افراد میں کورونا وائرس تشخیص ہوا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  ‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 248 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں،  اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے، ۔ ملک بھر میں 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں، ،اس وقت 2 ہزار 311 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔