Wednesday, April 24, 2024

کورونا، کرکٹرز کو مصنوعی اشیاء سے گیند چمکانے کی اجازت دینے پر غور

کورونا، کرکٹرز کو مصنوعی اشیاء سے گیند چمکانے کی اجازت دینے پر غور
April 24, 2020
دبئی (92 نیوز) کوروناوائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں  تاہم کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کرکٹ میں کھلاڑیوں کو تھوک کی بجائے مصنوعی اشیاء سے امپائر کی نگرانی میں گیند چمکانے کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ کوروناوائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، کرکٹ میں کھلاڑیوں کو تھوک کے بجائے مصنوعی اشیاء سے امپائر کی نگرانی میں گیند چمکانے کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا گیا۔ آئی سی سی میڈیکل کمیٹی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گیند کو تھوک سے چمکانے سے کھلاڑیوں کو روکنا ہو گا۔ آئی سی سی نے میڈیکل کمیٹی  کی  تجویز پر غور  شروع کر دیا ہے،،، گیند چمکانے کے لیے مصنوعی اشیا کا استعمال امپائر کی نگرانی میں کیا جاسکے گا۔ آئی سی سی میڈیکل کمیٹی کا کہنا کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کی وجہ سے ایسی تجویز  پیش کی ہے۔