Friday, May 17, 2024

کورونا کا پھیلاؤروکنے کیلئے ڈاکٹرز کہتے تو ملک بند کر دیتا، جو بائیڈن

کورونا کا پھیلاؤروکنے کیلئے ڈاکٹرز کہتے تو ملک بند کر دیتا، جو بائیڈن
August 22, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن اور نائب امیدوار کملا ہیریس کا پہلا مشترکہ انٹرویو ہوا، جوبائیڈن نے کہا کہ اگر کورونا کا پھیلاؤروکنے کیلئے ڈاکٹرز کہتے تو ملک بند کر دیتا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کچھ بھی کرنے کیلئے تیار رہوں گا، کہا کہ وائرس پر قابو پائے بغیر ملک کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے معیشت کی بہتری کیلئے وائرس پر قابو پانے کے انتظامات نہ کیے۔