Saturday, May 11, 2024

کورونا کا پھیلائو، حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا سالانہ عرس ملتوی

کورونا کا پھیلائو، حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا سالانہ عرس ملتوی
April 11, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے سیہون شریف میں ہونے والا حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا 3 روزہ سالانہ عرس ملتوی کردیا۔ کورونا وائرس کو کیسے قابو کیا جائے۔ عوام کی زندگیوں کو محفوظ کرنے کیلئے سندھ حکومت نے ایک اور مشکل فیصلہ لے لیا حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا سالانہ عرس ملتوی  کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی کے مطابق حضرت لعل شہباز کا عرس اب  اگلے سال منعقد کیا جائے گا، عرس کو ملتوی کرنے کا مقصد مہلک وباء کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ سہیون شریف میں واقع درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات 18 شعبان المعظم سے شروع ہوتی ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں ملک بھر سے زائرین شرکت کرتے ہیں جبکہ عرس کی تقریبات وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنرسندھ بھی شریک ہوتے ہیں۔