Tuesday, May 7, 2024

کورونا کا پھیلاؤ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے کئی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

کورونا کا پھیلاؤ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے کئی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ
December 19, 2020

لاہور (92 نیوز) کورونا کی دوسری لہر سے لڑنے کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔ پنجاب۔ خیبرپختونخوا اور سندھ کے کئی علاقوں کو سیل کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی۔

کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے کوششیں تیز کردی گئیں۔ سندھ، پنجاب اور خیبرپختنوخوا کے شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔

لاہور کے بائیس، گجرات کے تین ۔گوجرانوالا کے چار اور حافظ آباد کے مختلف علاقوں کو سیل کردیا گیا
اسمارٹ لاک ڈاون کے باعث متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی آمدورفت محدود کردی گئی۔

پشاور کے مزید تین مقامات کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا، مختلف علاقوں میں سات گھر بھی قرنطینہ مرکز قرار دیئے گئے۔

حیدرآباد کی بھی مزید دس یوسیز میں آئندہ دس روز کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے۔ یہی نہیں کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی اکتیس دسمبر تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون رہے گا۔

متاثرہ علاقوں میں شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی اور ہر قسم کے کاروبار پر پابندی رہے گی۔ صرف کریانہ۔ میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔