Tuesday, May 21, 2024

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت کا آج سے انٹرسٹی بسیں بند کرنے کا اعلان

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت کا آج سے انٹرسٹی بسیں بند کرنے کا اعلان
May 1, 2021

کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت نے سخت اقدامات اٹھا لیئے۔ سندھ حکومت نے آج سے انٹرسٹی بسیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ کوئی بس کراچی سے اندرون ملک جائے گی نہ واپس آئے گی۔

انٹرسٹی بس سروس کے آخری دن شہری اپنے آبائی علاقوں کو جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے عید تو اپنوں کے ساتھ ہی منائیں گے۔

سہراب گوٹھ بس ٹرمینل پر مسافروں کا خاصا رش دیکھنےمیں آیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بیسں بند کرنے کے بجائے ایس او پی کے تحت چلنے دے، تاکہ سب ہی عید اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں۔

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے پر سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔