Friday, May 10, 2024

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک میں آٹھ مئی سے جزوی لاک ڈاؤن ہو گا

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک میں آٹھ مئی سے جزوی لاک ڈاؤن ہو گا
May 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا۔ 8 مئی سے جزوی لاک ڈاؤن ہو گا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کرکے پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔ لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کے لیے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل بھی کی۔