Thursday, May 9, 2024

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے، وزیر اعظم

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے، وزیر اعظم
June 7, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے، مکمل لاک ڈاؤن سے غریب آدمی متاثر ہوگا۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1269309817920856065?s=20

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بانیوں میں شامل ہے، ایس او پیز کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کی اجازت ہوتی ہے، علما، میڈیا، سول سوسائٹی اور ٹائیگر فورس عوام کو آگاہی دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ کورونا وائرس کی وباء کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور دوسری طرف واضح طور پر ہمارے فرنٹ لائن ڈاکٹر اور معاون طبی عملہ ہے جن کی زندگیوں کو کورونا وباء سے بہت زیادہ خطرہ ہے۔