Tuesday, May 14, 2024

کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے پر اسلام آباد کے کئی علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے پر اسلام آباد کے کئی علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ
March 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے پر اسلام آباد کے کئی علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ اطلاق آج سے نو اپریل تک ہو گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام متاثرہ علاقوں میں دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہیں گے ۔ وفاقی دارالحکومت میں ہر قسم کی تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔ امتحانات لینے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

لاک ڈاؤن ہونے والے علاقوں میں بحريہ ٹاؤن فيز ٹو اور تھری، سواں گارڈن شامل ہیں۔ ڈی ایچ اے-ٹو سيکٹر بی اور ای، کورنگ ٹاؤن، پاکستان ٹاؤن فیز ون، نيشنل پوليس فاؤنڈيشن بلاک اے، پی ڈبليو ڈی بلاک سی بھی شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں تمام دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہینگے۔ لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں ہر طرح کے عوامی اجتماع پر پابندی ہو گی۔ لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں صرف اشیاء خوردونوش کی دکانوں اور میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے۔ اشیاء خوردونوش کی دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلی  رکھنے کی اجازت ہو گی۔ میڈیکل سٹورز کو 24 گھنٹے کھلے رہنے کی اجازت ہو گی۔ تمام علاقوں میں لاک ڈاؤن 9 اپریل تک نافذ رہے گا۔