Sunday, May 12, 2024

کورونا کا مریض لاہور سے میانوالی فرار

کورونا کا مریض لاہور سے میانوالی فرار
April 11, 2020
لاہور ( 92 نیوز ) کورونا وائرس کا شکار مریض لاہور سے میانوالی فرار ہو گیا ، مریض گلبرگ لاہور میں  ایک سکول کا سکیورٹی گارڈ ہے ، مریض کے دو بھتیجے کورونا کی وجہ سے میو اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مریض کا کورونا کا ٹیسٹ کرایا گیا مگر رپورٹ میں تاخیر  کے باعث مریض بذریعہ ٹرک لاہور سے میانوالی پہنچ گیا ، مریض کو ٹیلی فون پر بتایا گیا کہ  لاہور میں ہونیوالے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئیں ہیں  ،  مریض کو قریبی اسپتال سے فوری رجوع کرنے کا کہا گیا ۔ ایم ایس سٹرکٹ اسپتال میانوالی کے مطابق  مریض کی طبعیت خراب ہوئی اور ڈائریا کی شکایت سے ڈی  ایچ کیو میانوالی رپورٹ ہوا ، مریض نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے حوالے سے رپورٹ ڈاکٹروں کو نہیں بتائی۔ ایم ایس سٹرکٹ اسپتال میانوالی کے مطابق  مریض نے کچھ دیر کے بعد ڈاکٹروں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا کہا ، مریض نے اسپتال کے عملے کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔