Wednesday, May 22, 2024

کورونا کا قہر جاری، ایک روز میں مزید 146 افراد جاں بحق

کورونا کا قہر جاری، ایک روز میں مزید 146 افراد جاں بحق
May 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ ایک روز میں مزید 146 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 4 ہزار 696 کیسز سامنے آئے۔ اس دوران کرونا سے 146 نئی اموات بھی ریکارڈ کی گئیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو جانچنے کیلئے مزید 48 ہزار 740 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ کر 9.6 تک پہنچ گیا۔ کورونا مزید 146 جانیں نگل گیا۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90 اموات پنجاب میں ہوئیں، کے پی میں 36 ، اسلام آباد میں 4 ، سندھ میں 12 اموات ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے17 ہزار 959 اموات ہو چکی ہیں جبکہ ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو گئی ہے۔ اب تک 7 لاکھ 17 ہزار 009 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 182 ، سندھ میں 2 لاکھ 83 ہزار 560 ہے، بلوچستان میں 22 ہزار 369 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں 75 ہزار 498 اور آزاد کشمیر میں 17 ہزار 187 متاثرہ مریض موجود ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 310 ہو گئی ہے۔