Friday, April 19, 2024

کورونا کا شکار ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپتال سے چھٹی مل گئی

کورونا کا شکار ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپتال سے چھٹی مل گئی
October 6, 2020

نیویارک ( 92 نیوز) کورونا کے  شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپتال سے چھٹی مل گئی جس کے بعد وائٹ ہاؤس منتقل کر دیے گئے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اسپتال سے وائٹ ہاوس پہنچ گئے جہاں ضرورت پڑنے پرانہیں طبی معاونت دی جائے گی ، وائٹ ہاوس داخلے سےقبل فیس ماسک اتارنے اورویڈیو پیغام  میں گھروں سے نکلنے کا مشورہ دینے پر وہ ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپتال سےفراغت  کےبعدجاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہاکورونا کی عالمی وبا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ،عوام  گھروں سےباہر نکلے البتہ احتیاط کرے۔

دوسری جانب  ڈیموکریٹس کےصدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے،ایک تقریب  میں جوبائیڈن نے کہا کورونا کا شکار ہونے والاشخص کہہ رہا ہے کہ فیس ماسک اور سماجی  فاصلے کی کوئی اہمیت نہیں،امریکی صدرکی بیماری کےذمہ دارڈونلڈ ٹرمپ خود ہیں۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انتخابی مہم معطل کردی تھی ۔تاہم اب انہوں نےصدارتی مہم میں جلد واپسی کا اعلان کیاہے۔