Friday, March 29, 2024

کورونا کا زور ٹوٹتے ہی فلوریڈا والٹ ڈزنی ورلڈ پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا

کورونا کا زور ٹوٹتے ہی فلوریڈا والٹ ڈزنی ورلڈ پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا
July 12, 2020
فلوریڈا (92 نیوز) کورونا وائرس کا زور ٹوٹٹے ہی دنیا بھر کی رونقیں بحال ہونے لگیں۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم عالمی شہرت یافتہ والٹ ڈزنی ورلڈ پارک کو چار ماہ کی طویل بندش کے بعد عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ مہلک وائرس کے وار تھمتے ہی زندگی معمول کی جانب لوٹنے لگی ہے اور دنیا بھر میں لاک ڈاون کے باعث گھروں میں محصور عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ والٹ ڈزنی ورلڈ پارک دنیا کے منفرد ترین تھیم پارکس میں سے ایک ہے جو بچوں اور بڑوں سب میں یکساں مقبول ہے۔ ڈزنی پارک کی انتظامیہ کی جانب سے سخت احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں۔ پارک میں داخل ہونے والے تمام افراد کا جسمانی درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے اور پارک میں موجود تمام افراد کا ماسک پہننا لازم ہے۔ اس کے علاوہ پارک میں جگہ جگہ سائن بورڈ نصب ہیں جن پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات تحریر ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے گھروں میں مقید عوام  پارک کھلنے پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔