Tuesday, April 23, 2024

کورونا کا زور ٹوٹنے پر ہالی ووڈ میں شوٹنگ اور ریکارڈنگ کا کام شروع

کورونا کا زور ٹوٹنے پر ہالی ووڈ میں شوٹنگ اور ریکارڈنگ کا کام شروع
July 14, 2020
کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکا میں کورونا کا زور ٹوٹنے کے بعد جہاں معمولات زندگی بحالی کی طرف گامزن ہیں، وہیں ہالی ووڈ فلم کمیونٹی اور شوبزسے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بھی شوٹنگ اور ریکارڈنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ریاست کیلی فورنیا کی جناب سے ہالی ووڈ اور شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو حکومتی گایئد لائن پر عمل کرتے ہوئے شوٹنگ اور ریکارڈنگ کی اجازت دی جا چکی ہے۔ ہالی ووڈ کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لئے ایک نیا تجربہ ہے کیونکہ انہیں ماسک بھی پہننا ہے اور چھ فٹ کا فاصلہ بھی برقرار رکھنا ہے۔ ان سب سے کام تو متاثر ہو گا مگر ان سب احطیاتی تدابیر پر عمل کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔ ہولی ووڈ فلم ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیفٹی مونیٹرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو حالات کا معاینہ کریں گے اور صورت حال خطرناک ہونے کی صورت میں یہ شوٹننگ رکوانے کے احکامات بھی دے سکیں گے۔