Friday, April 26, 2024

کورونا کا خوف ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عارضی طور پر ٹل گیا

کورونا کا خوف ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عارضی طور پر ٹل گیا
March 19, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز )  کورونا کے خوف کے باعث  بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی عارضی طورپرٹل گیا، نیپرا نے تمام سماعتیں معطل کردیں، اعلامیہ کے مطابق حالات پرمعمول پرآنے کےبعد سماعتیں ہونگی ۔ نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق سماعت  کرنا تھی ، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 48 اور2 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواستیں کررکھی تھیں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تھی۔