Sunday, September 8, 2024

کورونا ڈیوٹی دینے والی امریکی نرسوں کا وائٹ ہاؤس کے قریب احتجاج

کورونا ڈیوٹی دینے والی امریکی نرسوں کا وائٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
April 21, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے میں شامل امریکی نرسوں نے وائٹ ہاؤس کے قریب احتجاج کیا۔ وائٹ ہاؤس کے قریب احتجاج کرنے والی نرسوں نے ان کی ساتھی نرسوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جو کورونا وائرس کی ڈیوٹی کے دوران جان کی بازی ہار گئیں۔ نرسوں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے مناسب حفاظتی ملبوسات اور آلات دینے کا مطالبہ کیا گیا۔