Thursday, April 25, 2024

کورونا چھپا ہوا دشمن ہے، اس سے بچیں،عوام گھروں میں بیٹھیں، فردوس عاشق اعوان

کورونا چھپا ہوا دشمن ہے، اس سے بچیں،عوام گھروں میں بیٹھیں، فردوس عاشق اعوان
March 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کورونا چھپا ہوا دشمن ہے، اس سے بچیں، عوام گھروں میں بیٹھیں، ملنا جلنا بند کر دیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم نے کوروناچیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا۔ پیکیج میں عمران خان کے اپنی قوم اور غریبوں کے لیے احساس کی جھلک ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام اٹھایا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1242673454626856961?s=20 معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا معاشی حقائق اور قوم کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی بہترین پیکج ہے۔ مزدور طبقے کے لیے 200 ارب اور معاشرے کے انتہائی غریب افراد کے لئے 150 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1242673570121224193?s=20 https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1242673689147183105?s=20 انہوں نے مزید لکھا کہ برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے کا فوری ریفنڈ دینے سے ایکسپورٹرز کی مدد ہوگی اور اس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کے لئے 100 ارب سے پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب کی رقم کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہو گی۔ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے لئے 100 ارب اور گندم کی سرکاری خریداری کے لیے 280 ارب رکھے گئے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات پر  15روپے کم کر دیئے ہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1242673785561665544?s=20 https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1242673877886676998?s=20 ان تمام اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہر وقت عوام کے لیے سوچتی ہے۔ ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے۔