Thursday, March 28, 2024

کورونا، چودھری پرویز الہیٰ نے آل پارٹی مشاورتی کمیٹی قائم کر دی

کورونا، چودھری پرویز الہیٰ نے آل پارٹی مشاورتی کمیٹی قائم کر دی
April 6, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس کے پیش نظر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے 11 رکنی آل پارٹی مشاورتی کمیٹی قائم کر دی۔ تمام پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کے بعد قائم کردہ کمیٹی وبائی صورتحال اور اس کے اثرات کو کم از کم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ کمیٹی صوبہ کے علاوہ کسی بھی وفاقی ادارے یا ایجنسی کا تعاون حاصل کر سکے گی، کمیٹی کسی بھی رکن اسمبلی کو شریک کار کرنے کی مجاز ہوگی۔ آل پارٹی مشاورتی کمیٹی کے دیگر ارکان میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، نذیر احمد چوہان، امین ذوالقرنین، ساجد احمد خان، ملک احمد علی اولکھ، محمد معاویہ، سید حسن مرتضیٰ، سردار اویس احمد خان لغاری، سمیع اللہ خان اور خواجہ سلمان رفیق بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔