Thursday, March 28, 2024

کورونا پہلے سے زیادہ شدت سے حملہ آور ہوا ، وزیراعظم

کورونا پہلے سے زیادہ شدت سے حملہ آور ہوا ، وزیراعظم
November 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا پہلے سے زیادہ شدت سے حملہ آور ہوا۔ کیسز چار گنا بڑھ گئے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت این سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا گزشتہ 10 دنوں میں کورونا کیسز 4 گنا بڑھ گئے۔ کورونا نے ہمسایہ ممالک میں بھی تباہی مچائی۔ خدشہ ہے یہ پہلے سے زیادہ شدت اختیار نہ کر جائے۔ ہم نے پہلے کی طرح اس بار بھی بھرپور احتیاط کرنی ہے۔ ماسک کا استعمال سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم ماسک پہن کر کورونا پھیلنے کی رفتار سست کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا احتیاط نہ کی تو اسپتال مریضوں سے بھر جائیں گے۔ مساجد، مارکیٹس، فیکٹریز اور عوامی مقامات پر ایس او پیز کا خیال رکھیں، ماسک ضرور پہنیں۔ تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسے منسوخ کر دیئے۔ باقی جماعتیں بھی جلسے ختم کر دیں۔ انہوں نے کہا ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہمارے اسپتالوں پر پریشر نہ پڑے۔ اب وقت آگیا ہے مساجد اور فیکٹریوں میں ایس اوپیزیقینی بنائیں، دکانیں اور فیکٹریاں بند نہیں کرنی لیکن ایس اوپیز کو فالو کیا جائے۔